ابنا: شام کي سرکاري خبررساں ايجنسي سانا کے مطابق فوج نے شہر درعااور مضافاتي علاقوں ميں ايک بڑے آپريشن ميں بڑي تعداد ميں دہشت گردوں کو ہلاک کيا اور اسلحے کے کئي ذخيرے تباہ کر دئےـ
صوبہ حمص سے بھي اطلاعات ملي ہيں کہ السعن کے علاقے ميں ميزائل اور ديگر ہتھياروں کا ايک بڑا ذخيرہ تباہ کر ديا گيا اور مختلف علاقوں ميں جھڑپوں کے دوران بہت سے دہشت گرد مارے گئےـ حلب ميں بھي فوج نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کيا ہے جن ميں کئي غير ملکي شامل ہيں ـ حلب کے جنوبي مضافاتي علاقوں شيخ سعيد، الکندي اسپتال اور حرارتي ايئرپورٹ ميں فوج نے دراندازي کي دہشت گردوں کي کوشش کو ناکام بنا دياـ
حلب کے مشرقي مضافاتي علاقے السفيرہ ميں دھماکہ خيز مواد کے ايک پيکٹ ميں دھماکہ ہو جانے سے دو افراد مارے گئے جبکہ ايک خاتون اور ايک بچہ زخمي ہو گياـ صوبہ حما ميں الصافہ اور الزيارہ علاقوں کے درميان ايک کار بم کادھماکہ ہوا جس ميں شامي فوج کے چار جوان مارے گئے۔
.......
/169